بدھ، 17 اگست، 2022

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ


 عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 امریکی ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1 ہزار 769 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔


عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باوجود سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 400 روپے ہوگئی۔


ادھر 10 گرام سونا 4715 روپے مہنگا ہو کر 1 لاکھ 24 ہزار 657 روپے کا ہو گیا ہے۔

منگل، 16 اگست، 2022

ڈالر کی قیمت پھر بڑھنے لگی اس ہفتے کے دوسرے کاروباری دن کے اختتام پر



ڈالر کی قیمت ایک بار پھر بلند ہوگئی، ہفتے کے دوسرے کاروباری دن کے اختتام پر امریکی ڈالر ایک روپے مزید مہنگا ہوگیا۔
 پاکستانی روپیہ جس میں کئی دنوں سے بہتری آرہی تھی منگل کو ایک بار پھر گر گئی۔




میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد امریکی ڈالر 213 روپے کا ہو گیا۔
جبکہ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے سستا ہو کر 213.90 روپے کا ہو گیا۔

پیر، 15 اگست، 2022

یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ بنایا گیا

 



اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 ویں یوم آزادی پر 75 روپے

 کا یادگاری نوٹ جاری کیا، یہ بہت خوبصورت لگ رہا ہے

کراچی میں اسٹیٹ بینک کی یوم آزادی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، بچوں نے قومی ترانہ گا کر شرکاء کے دل جیت لیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک مرتضیٰ سید نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے اسی اسٹیٹ بینک کی عمارت میں اپنا آخری عوامی رابطہ کیا، ہم اپنے ملک اور ہمارے لیے ان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ وہ ایک عظیم انسان تھے اور 75ویں یوم آزادی پر ان کی یاد میں ایک نوٹ بنایا گیا۔


۔

بدھ، 24 مارچ، 2021

تعلیمی نظام اور شفقت محمود

 وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی ادارے کھولنے کے بارے میں اپنی  خواہش کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شفقت محمود نے لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کورونا کے بارے میں کہا کہ کرونا کی صورتحال میں کئی اقدامات کیے ۔ 

اسکول بند کرنا بڑا مشکل کام  ہے۔ آن لائن پڑھائی سے طالب علم خوش نہیں ہیں۔ آن لائن تعلیم میں وہ بات نہیں جو کلاسز میں ہوتی ہے ۔بچے اس طریقے سے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ اور تعلیم کا بھی خرج ہو رہا ہے۔

 وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہے ۔دوبارہ سکول کھولنے کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کریں گے وذارت تعلیم کا کہنا۔


خیال رہے کہ کورونا وباء کی تیسری لہرسنگین ہوگئی، تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا امکان پیدا ہو گیا،گذشتہ روز شفقت محمود نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر شدت اختیار کرچکی ہے، جس کے باعث احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔


 24 مارچ بروز بدھ کو تمام صوبوں کے وزراء تعلیم اور وزراء صحت کا اجلاس ہوگا۔ جس میں کورونا کیسز کی تعداد اور این سی اوسی کے فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ این سی اوسی کے فیصلوں کی روشنی میں تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیاں کرنے یا تعلیمی اداروں کو کھولنے سے متعلق 

فیصلہ کیا جائے گا۔  گیا،گذشتہ روز شفقت محمود نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر شدت اختیار کرچکی ہے، 



جمعہ، 29 جنوری، 2021

عوام شدید خوف میں مبتلا

 شیدید جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا


خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں......

 لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔

ذلزلہ سے شدید خوف پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزے کی شدت 4 اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔۔۔۔۔

اللہ ہم سب کو اپنے خفظ و امان میں 

رکھے۔۔۔۔



جمعرات، 28 جنوری، 2021

انتظار کی گھڑیاں ختم

 اب انتظار ختم، کرونا وباء سے بچاؤ کے لئے ویکسین ہفتے کو اسلام آباد پہنچے گی۔ قومی ایئر لائن ویکسین وطن لانے کیلئے مفت خدمات فراہم کرے گی۔

 چین کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو ویکسین پاکستان لانے کے حوالے سے گرین سگنل دے دیا گیا۔ پی آئی اے کا خصوصی طیارہ جمعہ کو ویکسین لینے بیجنگ روانہ ہوگا۔


حکومتی عہدیداروں کے مطابق چین کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی 11 لاکھ خوراکیں عطیہ کی گئی ہیں، قومی ایئر لائن کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائے گا۔۔۔۔


پاکستان میں‌اگلے ہفتےسےویکسینیشن شروع کرنیکا اعلان


دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اگلے ہفتے سے کورونا وائرس کی وبا کے سدباب کیلئے ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی ٹیکے لگائے 

جائیں گے



بدھ، 20 جنوری، 2021

انسان اپنے خاندان سے پہچانا جاتا ہے

 ایک دن بادشاہ سلطان محمود غزنوی کا دربار لگا ھوا تھا. ہزاروں افراد موجود تھے جن میں اولیاء قطب اور ابدال بھی موجود تھے۔ سلطان محمود نے  کہا کوئی شخص مجھے حضرت خضر علیہ السلام کی زیارت کرا سکتا ہے.

 سب لوگ خاموش رہے پھر دربار میں بیٹھا اک غریب شخص کھڑا ہوا اور کہا میں آپ کو زیارت کرا سکتا ہوں.

 سلطان نے شرائط پوچھی تو بولا 6 ماہ دریا کے کنارے چلہ کاٹنا ہو گا اور  میں اک غریب آدمی ہوں تو میرے گھر کا خرچا آپ کو اٹھانا ہو گا ۔۔۔۔ 

سلطان نے شرط منظور کر لی  اور گھر کا خرچہ بادشاہ کے ذمے ہو گیا.

 6 ماہ گزرنے کے بعد اس شخص کو دربار میں بلایا گیا اور پوچھا تو کہنے لگا حضور کچھ وظائف الٹے ہو گئے  لہٰذا 6 ماہ مزید لگیں گے. 

مزید 6 ماہ گزرنے کے بعد بادشاہ  نے اس شخص کو دوبارہ بلایا تو بادشاہ نے پوچھا میرے کام کا کیا ہوا…. ؟

 یہ بات سن کے کہنے لگا بادشاہ سلامت کہاں میں گنہگار اور کہاں حضرت خضر علیہ السلام میں نے آپ سے جھوٹ بولا ….


 میرے بچے بھوک سے مر رہے تھے۔ اس لیے ایسا کرنے پر مجبور ہوا. 

بادشاہ نے اپنے اک وزیر کو کھڑا کیا اور پوچھا اس کو کیا سزا دی جائے. وزیر نے کہااس نے  جھوٹ بولا ھے۔ لہٰذا اس کا گلا کاٹ دیا جائے . دربار میں اک   خوبصوت بزرگ بھی تشریف فرما تھے، کہنے لگے اس وزیر نے بالکل ٹھیک کہا۔۔۔۔۔۔

 بادشاہ نے دوسرے وزیر سے پوچھا ۔۔اس نے کہا سر اس شخص نے فراڈ کیا ہے اسے کتوں کے آگے ڈالا جائے تاکہ یہ ذلیل ہو کہ مرے۔۔۔۔ دربار میں بیٹھےاسی بزرگ نے کہا بادشاہ سلامت یہ وزیر بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے . 

بادشاہ نے اپنے پیارے غلام ایاز سے پوچھا تم کیا کہتے ہو؟

 ایاز نے کہا بادشاہ سلامت آپ کی بادشاہی سے اک سال اک غریب کے بچے کھاتے رہے آپ کے خزانے میں کوئی کمی نہیں آیی .اور نہ اس کے جھوٹ سے آپ کی شان میں کوئی فرق آیا ، تو اسے معاف کر دیں . اگر اسے قتل کر دیا تو اس کے بچے بھوک سے مر جائیں گے …..

ایاز کی یہ بات سن کر محفل میں بیٹھا بزرگ بولا ایاز بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے۔۔۔۔۔

سلطان محمود غزنوی نے اس بابا جی سے پوچھا آپ نے ہر وزیر کے فیصلے کو درست کہا اس کی وجہ مجھے سمجھائی جائے…

وہ کہنے لگے بادشاہ سلامت پہلے وزیر نے کہا اس کا گلا کاٹا جائے وہ قوم کا قصائی ہے اور قصائی کا کام ہے گلے کاٹنا اس نے اپنا خاندانی رنگ دکھایا۔۔۔ غلطی آپ کی ہے کہ آپ نے اک قصائی کو وزیر بنا لیا. 

دوسرے نےکہا کتوں کے آگے ڈالا جائے اُس وزیر کا والد بادشاہوں کے کتے نہلایا کرتا تھا۔۔ اس کا کام ہی کتوں کا شکار ہے تو اس نے اپنے خاندان کا تعارف کرایا۔۔۔۔

 آپ کی غلطی یے کہ جہاں ایسے لوگ وزیرہوں وہاں لوگوں نے بھوک سے ھی مرنا ہے


 ایاز نے جو فیصلہ کیا تو سلطان محمود سنو ایاز سیّد زادہ ہے سیّد کی شان یہ ہے کہ سیّد اپنا سارا خاندان کربلا میں ذبح کرا دیتا یے مگر بدلا لینے کا کبھی نہیں سوچتا …..

سلطان محمود  ایاز کو مخاطب کر کہ کہتا ہے ایاز تم نے آج تک مجھے کیوں نہیں بتایا کہ تم سیّد ہو ایاز کہتا ہے آج تک کسی کو اس بات کا علم نہ تھا کہ ایاز سیّد ہے لیکن آج بابا جی نے میرا راز کھولا آج میں بھی ایک راز کھول دیتا ہوں۔ 

اے بادشاہ سلامت یہ بابا کوئی عام ہستی نہیں یہی حضرت خضر علیہ السلام ہیں.

بادشاہ حیران ہو گیا۔۔۔۔۔


آن لائن سکول جاری رکھنے کا فیصلہ

 تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا،  حکومت نے آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا اعلان کر دیا، اس فیصلے سے بچے اور والدین پریشانی کا شکار۔ 

دُبئی متحدہ عرب امارات نے کورونا کے کیسز میں اضافے اور نئے وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ لیا، جس کے مطابق آن کیمپسز تعلیم کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اماراتی وزارت تعلیم کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آن لائن

تعلیم کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

جب تک نیا اعلان جاری نہیں ہو گا، طلبہ کو گھر سے ہی آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 اس سلسلے میں حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر سکولوں سے رابطے کر کے انہیں سکولوں میں تعلیم کا پروگرام ملتوی کرنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔سکولوں کے منتظمین کی جانب سے ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے طلبا کے والدین کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پرانے اعلان کے مطابق امارات میں اتوار 17 جنوری 2021 سے سکولوں میں تعلیم شروع ہونا تھی جس پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔اب نیا اعلان ہونے کا انتظار کیا جائے گا



ہفتہ، 16 جنوری، 2021

موٹروے بند کر دی گئی۔۔۔

 لاہور موٹروے پر شدید دھند،ایم تھری لاہور سے رجانہ تک موٹروے بند۔۔عوام کو احتیاط کی اپیل۔


موٹروے کے ترجمان کا کہنا۔۔ قومی شاہراہ  موہلنوال مانگا منڈی اور پھول نگر جیمبر میں بھی شدید دھند ہے۔ حد نگاہ 50میٹر  سے کم رہ گئی ہے۔۔۔۔ مسافروں کو آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کرنے کی حدایات۔۔۔۔۔۔

 غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے پرہیز کرنے  اور گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھنے کی اپیل ، گھر سے نکلتے ہوئے موٹروے کی ہیلپ لائن پررابطہ کر کے حالات سے باخبر رہیں۔


ترجمان کا کہنا ہے لاہور سے سیالکوٹ موٹروے پربھی دھند عروج پر، فل حال اسے بند نہیں کیا گیا اگر حد نگاہ 50 میٹر سے کم ہوئی تو اسے بھی بند کر دیا جائے گا۔

لحاضہ عوام احتیاط کریں اور موٹروے پر سفر کرتے ہوے سپیڑ کم رکھیں



اتوار، 10 جنوری، 2021

کرونا کے ڈر سے پورا طیارہ بک کر لیا


عوام کرونا سے پریشان اور خوف میں مبتلا ۔ شہری نے کرونا کے خوف سے پورا طیارہ بک کروا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے بالی جانے والی مسافر پرواز میں پیش آیا، جس میں صرف دو مسافر ہی سوار تھے۔

مسافر نےاپنے اور اپنی بیوی کی احتیاط کی خاطر پورا طیارہ بک کروایا اور بتایا کے اس نے ١٢ بزنس کلاس اور ١۵٠ اکانومی سیٹیں بک کروائی۔
کرونا نےپوری دنیا میں خوف کی لہر پھلائی ہوئی ہے۔اللہ ہمیں اس مرض سے نجاعت دلائے۔امین